بھارت جانے پر سلمان خان کے گھر ضرور جاتا ہوں شعیب اختر

سلمان خان اور ان کے بھائی اپنے والدین کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں اسی لیے ان کا سب سے بڑا پرستار ہوں، شعیب اختر

سلمان خان اور ان کے بھائی اپنے والدین کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں اسی لیے ان کا سب سے بڑا پرستار ہوں، شعیب اختر، فوٹو؛ فائل

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ جب بھی بھارت جاتے ہیں تب سلمان خان کے خاندان سے ملنے کے لیے ان کے گھر بھی ضرور جاتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زندگی پرفلم؛ شعیب اختراپنا کردار سلمان سے اداکرانے کے خواہشمند


شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے درمیان گہری دوستی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اسپیڈ اسٹار اکثر سلو میاں کے گھر ہونے والی تقریبات میں نظر آتے ہیں جب کہ اب خود شعیب اختر نے دبنگ خان سے دوستی کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دبنگ خان کے والد کی سالگرہ کی تقریب میں شعیب اختر کی شرکت

بھارتی ٹی وی کے کامیڈی شو''مذاق مذاق میں'' اپنی اور سلمان خان کی دوستی کے متعلق شعیب اختر کہنا تھا کہ جب بھی بھارت آتا ہوں تو سلمان خان کے خاندان سے ملنے کے لیے ان کے گھر ضرور جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سلمان سے نہیں بلکہ ان کے والدین سے ملنے کے لیے جاتا ہوں کیوں کہ سلیم خان متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ان کے بھائی اپنے والدین کا بہت عزت و احترام کرتے ہیں اسی لیے ان کا سب سے بڑا پرستار ہوں۔
Load Next Story