عراق اور شام میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اوباما
داعش کے خلاف روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں، امریکی صدر
افغانستان سے بھی دہشت گردوں ک اخاتمہ کر رہے ہیں، براک اوباما. فوٹو: فائل
امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے پینٹاگون میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہےگا، شام میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ کئے جب کہ عراق میں داعش کا خاتمہ ہو رہا ہے اس لئے وہاں بھی شدت پسند تنظیم کا تعاقب جاری رہے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان کو دوبارہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے، اوباما
امریکی صدرنےکہا کہ روس شام میں امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے اور ہم داعش کے خلاف روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان سے بھی دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: داعش اورالقاعدہ جیسی تنظیمیں امریکا اورمغرب کی اسلام سے لڑائی چاہتی ہیں
امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے براک اوباما کا کہنا تھا کہ کس کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں، یہ فیصلہ امریکی عوام نے کرنا ہے، اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگتا ہے کہ صدارتی الیکشن میں دھاندلی ہو گی تو وہ غلطی پر ہیں۔