محکمہ امورنوجوانان کی4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
نوجوانوں کیلیے صوبائی یوتھ پالیسی کاجلد ہی اعلان کردیاجائیگا،صوبائی وزیر فیصل سبزواری
فیصل سبزواری نے کہاکہ ہم نوجوانوں کے لیے صوبائی یوتھ پالیسی مرتب کررہے ہیں جس کاجلد ہی اعلان کردیاجائے گا۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیرامورنوجوانان فیصل سبزواری نے محکمہ امورنوجوانان کی 4 سال کی کارکردگی پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ کم سے کم بجٹ اور وسائل کے باوجود محکمہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔
صرف 4 سال میں محکمہ کاسالانہ ترقیاتی پروگرام ہی ایک ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے جوہماری کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ بات انھوں نے محکمے کی 4سال کی کارکردگی رپورٹ کے اجرا کے موقع پرکہی، اس موقع پر سیکریٹری امورنوجوانان شعیب صدیقی،ڈائریکٹرامورنوجوانان خورشید علی شیخ ودیگربھی موجود تھے۔
صوبائی وزیرنے کہاکہ ہماری ترقی اورکارکردگی کوبہتر بنانے میں قابل فخرپارٹنرزکابھی بڑاحصہ ہے ہم ان کے تعاون کے شکرگزارہیں خصوصاًآرٹس کونسل کراچی و لاڑکانہ ،سندھ کی سرکاری جامعات اورکالجزاوردیگرادارے جن سے محکمے کی شراکت ہے، فیصل سبزواری نے کہاکہ ہم نوجوانوں کے لیے صوبائی یوتھ پالیسی مرتب کررہے ہیں جس کاجلد ہی اعلان کردیاجائے گا۔