این ای ڈی یونیورسٹی وائس چانسلر کے انٹرویو 8امیدوار منتخب

پی ایچ ڈی نہ ہونے کے باعث تلاش کمیٹی نے 16 سال سے متعین موجودہ وائس چانسلر انجینئر اے کلام کا نام لسٹ سے خارج کردیا


Safdar Rizvi December 03, 2012
تلاش کمیٹی نے ریاضی کے پروفیسر اور انتظامی تجربہ رکھنے کے سبب ڈاکٹرناصرالدین خان کوبھی انٹرویوکے مرحلے میں شامل کرنے کافیصلہ کیا۔ فوٹو: فائل

سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے قائم ''تلاش کمیٹی''نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر انجینئر اے کلام کا نام امیدواروں کے ''شارٹ لسٹ''کیے گئے ناموں سے خارج کردیا ہے۔

16 سال سے یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے عہدے پرکام کرنے والے انجینیئر اے کلام کانام پی ایچ ڈی نہ ہونے جبکہ متعلقہ عہدے پردیگراہل افرادکوموقع دیے جانے کی بنیادپرخارج کیا گیاہے جس کے بعد انجینئر اے کلام کوانٹرویوکے لیے نہ بلانے کافیصلہ کیاگیاہے تلاش کمیٹی نے جامعہ کراچی کے سابق پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرناصرالدین خان اوراین ای ڈی یونیورسٹی کے موجودہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر مظفر محمود سمیت 8 امیدواروں کے نام انٹرویوکیلیے منتخب کرلیے ہیں۔

اس سلسلے میں تلاش کمیٹی کااجلاس اتوارکوکمیٹی کے کنوینراورجامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکی زیرصدارت منعقدہوااجلاس میں کمیٹی کے رکن اور آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعشرت حسین کے علاوہ دیگرتمام اراکین شریک تھے تلاش کمیٹی نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعداین ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے تقررکے خواہشمند15 امیدواروں میں سے چیئرمین میٹریل انجینئرنگ اشرف علی، ریٹائر چیئرمین افضال احمد،مجیب الدین میمن،افضال حق، سابق ڈین اورڈائریکٹر جنرل این ای ڈی اکیڈمی ڈاکٹرناظم الدین قریشی اورسابق چیئرمین شعبہ سول ڈاکٹرمخدومی سمیت ڈاکٹرناصرالدین خان اور ڈاکٹرمظفرمحمود کوانٹرویوکے مرحلے کیلیے اہل قراردیایاد رہے کہ ڈاکٹرمخدومی اس سے قبل بھی این ای ڈی کے وائس چانسلرکے لیے منتخب ناموں میں شامل رہے ہیں۔

تلاش کمیٹی کے ذرائع نے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ تلاش کمیٹی طویل بحث کے بات اس نتیجے پرپہنچی کے انجینیئراے کلام مسلسل 16سال سے چوتھی مدت کے لیے وائس چانسلر کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے ہیں تاہم وہ پی ایچ ڈی نہیں ہیں جبکہ نئے رجحانات میں وائس چانسلرکے لیے پی ایچ ڈی ضروری ہے لہٰذا پی ایچ ڈی کے حامل دیگراہل امیدواروں کوموقع دیاجاناچاہیے تلاش کمیٹی نے ریاضی کے پروفیسر اور انتظامی تجربہ رکھنے کے سبب ڈاکٹرناصرالدین خان کوبھی انٹرویوکے مرحلے میں شامل کرنے کافیصلہ کیا۔

مقبول خبریں