دنیا میں موبائل ایس ایم ایس سروس کی دو دہائیاں مکمل ہو گئیں
مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن ایس ایم ایس اس قدر مقبول ہو جائے گا، نیل
مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن ایس ایم ایس اس قدر مقبول ہوجائے گا، نیل فوٹو: رائٹرز/فائل
ISLAMABAD:
دنیا میں موبائل ایس ایم ایس سروس کی دو دہائیاں مکمل ہو گئیں، دنیا میں پہلا ایس ایم ایس 20 سال قبل 3 دسمبر کو بھیجا گیا تھا۔
ایس ایم ایس سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے، دنیا کا پہلا ایس ایم ایس برطانوی انجینئر "نیل پاپ ورتھ " نے 1992 میں بھیجا تھا ، انہوں نے یہ ایس ایم ایس کمپیوٹر کے ذریعے اپنے ایک دوست کے موبائل پر بھیجا تھا جس میں انہوں نے اپنے دوست کو کرسمس کی مبارکباد دی تھی۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیل کا کہنا تھا انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن ایس ایم ایس اس قدر مقبول ہو جائے گا۔