کیلیفورنیا طوفانی بارشوں سے تباہی ہزاروں افراد بجلی سے محروم متعدد زخمی

کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش اور طوفانی ہواوں سے بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے جب کہ سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش اور طوفانی ہواوں سے بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے جب کہ سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ہزاروں افراد بجلی سے محروم، کئی زخمی ہوگئے۔



گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے، کئی گھنٹے جاری رہنے والی بارش اور طوفانی ہواوں سے بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے جب کہ سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔


بارش سے متاثرہ ریاست کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے, بعض مقامات پر گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث درجنوں افراد کی زخمی ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story