قرۃالعین بھارتی موسیقارسلیم سلیمان کیساتھ کام کی خواہشمند

شوبز ڈیسک  جمعرات 11 اگست 2016
بھارت میں پرفارم کرنا چاہتی ہوں مگر ابھی ایسا کوئی پروگرام نہیں بنا ، انٹرویو ۔  فوٹو : فائل

بھارت میں پرفارم کرنا چاہتی ہوں مگر ابھی ایسا کوئی پروگرام نہیں بنا ، انٹرویو ۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی:  پاکستانی گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے کہا ہے کہ انھیں بھارتی موسیقاروں میں سب سے زیادہ موسیقار جوڑی سلیم ۔سلمان اور گلوکارہ جسمین سیندلس( Jasmine Sandlas )پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو ایک ای میل انٹرویو کے دوران کہی۔

قرۃ العین بلوچ جن کا حال ہی میں بھارتی فلمساز موہت سوری نے البم ’’سائیاں‘‘ ریلیز کیا ہے کا اپنے اس البم کے متعلق کہناتھا کہ’’ سائیاں ‘‘ہم سب کے اندر کی آواز ہے اور مجھے امید ہے کہ اسے بہت پذیرائی ملے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ بھارت میں اپنے پرستاروں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کی خواہش پر بھارت میں پرفارم کرناچاہتی ہیں مگر ابھی ایسا کوئی منصوبہ تیارنہیں ہواہے تاہم انھیں امید ہے کہ جلد ہی کوئی پروگرام ضرور بن جائے گا جب وہ بھارت آئیں گی ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔