خانیوالجائیداد کی لالچ میں شوہر نے بیوی بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا

رخسانہ کےبیرون ملک مقیم بھائی نے اپنی بہن کو خانیوال میں مکان خریدکر دیا تھا۔

جاوید کی بیوی رخسانہ کےبیرون ملک مقیم بھائی نے اپنی بہن کو خانیوال میں مکان خرید کردیا جسے جاوید نےمبینہ طور پر اپنے نام کرالیا تھا۔ فوٹو: فائل

خانیوال کے علاقے مخدوم پور پہوڑاں میں شوہر نے جائیداد کی لالچ میں بیوی، بیٹے اوربیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مخدوم پورپہوڑاں کے گاؤں پندرہ نائن آر سہو والا کے رہائشی جاوید کا بیوی اور بچوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے پرجھگڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاوید کی بیوی رخسانہ کےبیرون ملک مقیم بھائی نے اپنی بہن کو خانیوال میں مکان خریدکر دیا تھا جسے جاوید نےمبینہ طور پر اپنے نام کرالیا تھا۔


گھریلوجھگڑوں پر رخسانہ نے شوہرکے خلاف تنسیخ نکاح کا دعوی دائرکردیا اور بچوں کے ساتھ خانیوال میں اپنے نئے گھر منتقل ہوگئی۔

ایک روزقبل جاوید بیوی اوربچوں کو اپنے ساتھ گاؤں واپس لےآیا اور فائرنگ کرکے بیوی رخسانہ سمیت اپنے 22سال کے بیٹے عمران اور 9 سال کی بیٹی حمیرا کو قتل کرکےفرارہوگیا۔جاوید نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story