کوئی یہ نہ سوچے کہ کراچی آپریشن ادھورا رہ جائے گا گورنر سندھ
کراچی آپریشن اپنے تمام اہداف حاصل کرے گا اور اس سے دیرپا امن قائم ہوگا، ڈاکٹر عشرت العباد خان
امن و امان کراچی کا دیرینہ مسئلہ تھا جو رینجرز اور سندھ و وفاقی حکومتوں نے مل کر حل کیا، گورنرسندھ فوٹو: فائل
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ کراچی آپریشن ادھورا رہ جائےگا یہ اپنے تمام اہداف حاصل کرے گا۔
کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے 4 کے پہلے مرحلے کے کام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کراچی کا دیرینہ مسئلہ تھا جو رینجرز اور سندھ و وفاقی حکومتوں نے مل کر حل کیا، اس پر وہ ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو سلام پیش کرتے ہیں، کراچی آپریشن اپنے تمام اہداف حاصل کرے گا اور دیرپا امن قائم ہوگا، کوئی یہ نہ سوچے کہ کراچی آپریشن ادھورا رہ جائےگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پانی اللہ کی وہ نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، کے فور کراچی والوں کے لیے تحفہ ہے، پانی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی، کراچی کو پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے میں خصوصی دلچسی لی اور بہت تیزی اور پروفیشنل طریقے سے منصوبوں پر کام کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور کراچی کے شہریوں کے لئے نئی امنگ لائے گا، منصوبے کی 2 سال میں تکمیل ہماراامتحان ہے، اس منصوبے کے لئے درکار مکمل تعاون فراہم کریں گے، اگلے 14اگست سے پہلے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا بھی افتتاح کریں گے.
واضح رہے کہ کے فور منصوبہ 118 کلو میٹر پر محیط ہے، اس پر 15 ارب روپے کی لاگت آئے گی، اس منصوبے کے تحت کراچی کو کینجھر جھیل اور حب سے پانی فراہم کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 260 ملین گیلن پانی روزانہ کراچی کو فراہم کیا جائے گا، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہو گا۔