عالمی چیمپئن محمد آصف ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
کرکٹ کی طرح اسنوکر کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے،محمد آصف
کرکٹ کی طرح اسنوکر کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے،محمد آصف ، فوٹو : ایکسپریس نیوز
عالمی چیمپئن محمد آصف ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کےبعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر شائقین اور اسنوکر کھلاڑیوں نے اپنے ہیرو کا شاندار استقبال کیا ، محمد آصف کے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی شائقین اور اسنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی جنہوں نے عالمی چیمپئن کا نعروں سے استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کیے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے محمد آصف نے تمام شائقین اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی طرح اسنوکر کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ، انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کے نام کیا ، محمد آصف ایک دن کراچی میں قیام کے بعد کل شام اپنے آبائی شہر فیصل آباد روانہ ہوجائیں گے۔
بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے انگلینڈ کے کھلاڑی کوہراکرٹائٹل اپنے نام کیا تھا،محمد آصف پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے تھے۔