لیجنڈ باکسرمحمد علی کو کنگ آف باکسنگ کے خطاب سے نوازاگیا
ورلڈ باکسنگ کونسل کے 50 ویں کنونشن میں محمد علی کو دنیائے باکسنگ کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا گیا
ورلڈ باکسنگ کونسل کے 50 ویں کنونشن میں محمد علی کو دنیائے باکسنگ کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا گیا ، فوٹو : اے ایف پی
اپنے کریئر میں 56 بار باکسنگ مقابلے جیتنے والے لیجنڈ باکسر محمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل نے " کنگ آف باکسنگ " کا خطاب سے نوازاہے ۔
میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ باکسنگ کونسل کے 50 ویں کنونشن میں محمد علی کو دنیائے باکسنگ کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پرعالمی چمپئن "وٹلی کلشکو " اور 6 بار عالمی چیمپئن رہنے والے باکسر " جولیو سیسر " نے محمد علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جیسے عظیم باکسرسے متعلق جتنا بھی کہاجائے کم ہے، ان جیسا عظیم باکسر نہ توکوئی تھا نہ ہے اورنہ ہی کوئی دوسرا آئے گا۔
6 فٹ 3 انچ کے 70 سال کےباکسر محمد علی بیماری کے باعث بولنے سے قاصر ہیں تاہم ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان اس اعزاز سے بےحد خوش ہے ، محمد علی کے لئے رکھے گئے اس خصوصی عشائیے میں 100 سے زائد باکسرز نے شرکت کی۔