موٹی خواتین میں کینسر کا خطرہ غیرمعمولی طور پر بڑھ جاتا ہے تحقیق

10 سال تک موٹی رہنے والی خواتین میں 10 طرح کے کینسر کا خطرہ 37 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین

10 سال تک موٹی رہنے والی خواتین میں 10 طرح کے کینسر کا خطرہ 37 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین، فوٹو؛ فائل

ماہرین نے موٹاپے اور کینسر کے درمیان تعلق دریافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصاً خواتین اگر 10 سال تک مسقتل موٹاپے میں رہیں تو اس سے ان میں 10 اقسام کے کینسر کا خطرہ 7 سے 37 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اس سلسلے میں ملنے والے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین جتنی زیادہ فربہ ہوں گی خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ اگر کوئی خاتون ایک دہائی تک موٹاپے کی شکار ہیں تو ان میں چھاتی کے سرطان کا خدشہ 8 فیصد اور رحم کے کینسر کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مسلسل بڑھتا ہوا بریسٹ، رحم، معدے، لبلبے اور گردے سمیت 10 مختلف کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔


تحقیق کے بعد فرانسیسی ایجنسی فار کینسر ریسرچ کی خاتون پروفیسر کا کہنا ہےکہ خواتین کو موٹاپے اور اس کے ہولناک خطرات سے واقف کرانا ضروری ہے جب کہ نوجوان خواتین کے کو چاہیے کہ وہ شروع سے ہی اپنی کمر پر نظر رکھیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے اس سلسلے میں 75 ہزار خواتین کا 12 سال تک مطالعہ کیا۔ خواتین کی 18، 35 اور 50 سال کی عمر میں ان کی کمر کا گھیر معلوم کیا گیا۔ اس مطالعے میں 6300 خواتین کو کینسر ہوگیا ان خواتین میں اینڈومیٹریل کا خطرہ بڑھ گیا اور جو رحم کی اندرونی استر کا کینسر ہوتا ہے اور مجموعی طور پر ان میں کینسر کا خطرہ 17 فیصد زیادہ دیکھا گیا ۔ لیکن بہت موٹی خواتین میں یہ خطرہ بڑھتے بڑھتے 37 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

اگر کسی خاتون کا قد 5 فٹ 3 انچ ہو اور وزن 57 کلوگرام ہوتو وہ صحتمند ہوگی جب کہ اسی قد کے ساتھ 69 کلوگرام وزن موٹاپے میں شمار ہوگا اس سے زیادہ وزن شدید موٹاپے کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وزن بڑھنے سے خواتین کے جسم سے خاص ہارمون خارج ہوتے ہیں اور وہ سرطانی رسولیوں کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
Load Next Story