خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں11 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
فورسز کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 8 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے، آئی ایس پی آر
فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے، فوٹو:فائل
پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں بابر کچکول، نارے ناؤ اور تورسپر میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 8 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کیلئے آپریشن شروع
واضح رہے کہ 2 روزقبل پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں اضافی دستے تعینات کئے گئے تھے۔