پاکستان نے پی ٹی اے کی ابھی تک توثیق نہیں کی انڈونیشیا
انڈونیشیا کرچکا، قونصل جنرل، کراچی چیمبر آمد، دو طرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر زور
انڈونیشی حکومت نے 19 نومبر 2012 کو ترجیحی تجارتی معاہدے کی توثیق کی تھی، انڈونیشی قونصل جنرل فوٹو: فائل
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر عمل وقت کی ضرورت ہے جس سے باہمی تجارت کاحجم 2 ارب ڈالرتک پہنچایا جاسکتا ہے۔
یہ بات کراچی چیمبر کے صدر محمد ہارون اگر نے چیمبر میں انڈونیشی قونصل جنرل روسالس آرعدنان کے دورے پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی حجم1.2 ارب ڈالرتک محدود ہے جس میں اضافے کے مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے انڈونیشی قونصل جنرل کو مائی کراچی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔انڈونیشی قونصل جنرل نے کہا کہ انڈونیشی حکومت نے 19 نومبر 2012 کو ترجیحی تجارتی معاہدے کی توثیق کی تھی۔
جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے توثیق ہونا باقی ہے جس کے بعد دونوں حکومتیں معاہدے پرعملدرآمد کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر کی مائی کراچی نمائش2013میں انڈونیشی نمائش کنندگان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور قونصل خانہ اس موقع پر ایک ثقافتی شو کا بھی اہتما م کرے گا۔