صنعتوں میں محنت کشوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا سیکریٹری محنت

ہمارے محکمہ کا مقصد ورکرز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔


Staff Reporter December 05, 2012
عارف الٰہی نے کہا کہ اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ ملکر مزدوروں کی بھلائی کیلیے کام کریں. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: صنعتوں میں محنت کشوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تاکہ وہ دل لگا کر اداروں کی ترقی کے لیے کام کریں، یہ بات سیکریٹری محنت حکومت سندھ عارف الٰہی نے منگل کو پریس بریفنگ میں کہی، انھوں نے کہا کہ اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ ملکر مزدوروں کی بھلائی کیلیے کام کریں، میں نے خود کوٹری،حیدرآباد ،سکھر ،کاٹی کا دورہ کیا ہے اور اب کراچی میں ایف بی ایریا کا دورہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ادارے میں تین فریقین ہوتے ہیں ،جس میں ایمپلائر، ورکرز اورحکومت شامل ہوتی ہے اس میں ہر ایک کا اپنا کردار ہوتا ہے لیکن تینوں پارٹیاں آپس میں نہیں ملتی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ تینوں آپس میں مل کر کام کریں اس سلسلے میں ہم نے کئی اقدامات کیے ہیں، ہمارے محکمہ کا مقصد ورکرز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔