ڈاکٹر عافیہ کے افغانستان میں لاپتہ بیٹے کے موجودہ کوائف طلب
سلمان کی بازیابی کیلیے کوشش جاری اور 4 ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے، سندھ ہائی کورٹ
سلمان کی بازیابی کیلیے کوشش جاری اور 4 ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے، سندھ ہائی کورٹ.فوٹو: فائل
سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کوہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے دوسرے بیٹے سلمان کے افغانستان سے غائب ہونے اوراس کے موجودہ کوائف کے بارے میں معلومات کی جائیں۔
منگل کو چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے غیرسرکاری تنظیم ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی جانب سے دائرکی گئی آئینی درخواست کی سماعت کی۔اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل اشرف مغل نے عدالت کو بتایا کہ3دسمبرکواسلام آبادمیں امریکی سفارتخانے کوایک خط لکھا گیا ہے جس میں ڈاکٹرعافیہ کے لاپتہ بیٹے سلمان کے بارے میں استفسارکیا گیا ہے۔عدالت کوبتایاگیاکہ وزارت خارجہ عدالتی حکم کے مطابق سلمان کی تلاش کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر رابطے بھی کیے جارہے ہیں۔
فاضل بینچ نے ہدایت کی سلمان کی بازیابی کے لیے کوشش جاری رکھی جائے اور 4 ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے ۔عدالت نے آبزرو کیاکہ امریکامیں پاکستانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹوریٹ کی30جون2009ء کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ کے دوسرے بیٹے احمدکو امریکی شہریت دے دی گئی تھی،احمدکو افغان حکام نے پاکستان کے حوالے کیامگرسلمان تاحال لاپتہ ہے۔اقبال عقیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو2003ء میں ان کے11سالہ بیٹے احمد،6سالہ بیٹے سلمان اور 9سالہ مریم کے ہمراہ اغوا کرلیا گیا تھاتاہم کچھ عرصہ قبل احمداور مریم کو ڈاکٹرعافیہ کی والدہ کے سپرد کردیا گیا مگرسلمان تاحال لاپتہ ہے،عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔