جے یوآئی اورفنکشنل لیگ کے درمیان انتخابی اتحاد کا فیصلہ

الیکشن میں ایک دوسرے کی مددکریں گے، فضل الرحمن کی پیر پگارا سے ملاقات کے بعد گفتگو


Staff Reporter December 05, 2012
الیکشن میں ایک دوسرے کی مددکریں گے، فضل الرحمن کی پیر پگارا سے ملاقات کے بعد گفتگو

جمعیت علمائے اسلام (ف) اورمسلم لیگ فنکشنل کے درمیان آئندہ الیکشن کیلیے انتخابی اتحادبنانے اورسیٹ ٹوسیٹ ایڈجسمنٹ پراتفاق کر لیا گیا ہے۔اس بات کافیصلہ منگل کو جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن اورحروں کے روحانی پیشوااورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاراکے درمیان راجاہائوس میں ہونے والی ملاقات میںکیاگیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً2گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال،انتخابی اتحاداوردیگرامورپرغورکیاگیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوںکی بھی حمایت کی۔اس موقع پرپیرپگارانے کراچی سمیت پورے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پرزوردیااورکہاکہ حکومت چاہے تو2ماہ میں حلقہ بندیاں کرسکتی ہے،نئی حلقہ بندیوں پرکسی کوناراض ہونے کی ضرورت نہیں جبکہ مولانافضل الرحمن نے اس بات پر زور دیاکہ نئی حلقہ بندیاں سب کواعتمادمیں لے کرکی جائیں،سیاست کویرغمال نہیں ہونے دیں گے،نئی حلقہ بندیاں وقت کی ضرورت ہیں،اجارہ داری کے حوالے سے فاضل جج کے ریمارکس میرے خیال میں درست نہیں۔

3

ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہاکہ ہمارے ایم کیوایم سے تعلقات ہمیشہ اعتدال میں رہے جس میں ہم نے کشیدگی پیدانہیں ہونے دی لیکن کراچی میں کسی کوطالبان کہہ کراس پرطرح طرح کے الزامات لگائے جائیں توپھر یہ ضرور کہوں گا کہ جوالزامات ایم کیوایم طالبان کے نام پرلگارہی ہے اس طرح کے الزمات ایم کیوایم پرلگائے جاتے رہے ہیں اورلگ رہے ہیں،ایم کیو ایم ایسی سیاست نہ کرے جس سے یکطرفہ تاثر مل رہا ہو،اگر طالبان کو ظالمان کہا جاتا ہے تو 1985سے ایم کیوایم کاکرداربھی سب کے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیر پگاراسے آئندہ انتخابات میں اتحادبنانے کے حوالے سے بات ہوئی ہے پیرپگارانے اس ضمن میں جوبات کی ہے اس کاہم مثبت ردعمل دینگے،ملک کے بہترمستقبل کیلیے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائیں،الطاف حسین لندن میں علماکانفرنس کے انعقادکے بجائے خودپاکستان آئیں اورقیام امن کیلیے اپناکرداراداکریں۔فضل الرحمٰن نے کہاکہ پرویزمشرف کی وجہ سے کراچی کے حالات زیادہ خراب ہوئے،پرویزمشرف افغانستان کی جنگ پاکستان لائے جس کے نتائج آج بھی ہم بھگت رہے ہیں۔

پیرپگارانے کہاکہ یہ کہاں کاانصاف ہے کہ ایک یونین کونسل میں 50 ہزار اور دوسری میں2 لاکھ ووٹرزہوں،جب بھی انتخابات ہوں گے ہم ایک دوسرے کی مددکرینگے اورایک دوسرے کے کام آئینگے ،مولانا فضل الرحمٰن میرے بڑے ہیں،ان سے سیکھنا چاہتا ہوں۔

مقبول خبریں