بھارت میں خاتون کھلاڑی نے غربت کے باعث خود کشی کرلی
غربت اور ہاسٹل کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کر رہی ہوں، پوجا کا خود کشی سے قبل بھارتی وزیراعظم کے نام خط
غریب سبزی فروش کی بیٹی ہوں اس لئے ہاسٹل کا کرایہ ادا نہیں کرسکتی،پوجا کو خود کشی سے قبل مودی کے نام خط. فوٹو: ڈیلی بھشکر
بھارت کی جانب سے ملک میں سب اچھا ہے کا بتا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نام نہاد سیکیولر ملک میں قومی سطح کے کھلاڑی بھی غربت اور سہولیات کے فقدان کے باعث خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب میں قومی سطح کی 20 سالہ ہینڈ بال کھلاڑی ''پوجا'' نے غربت کی وجہ سے پٹیالہ میں خالصہ کالج کی انتظامیہ سے بغیر معاوضے کے ہاسٹل میں روم دینے کی درخواست کی جسے کالج انتظامیہ نے رد کردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر پوجا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے خود کشی کرلی
پوجا کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا خود کشی سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ وہ غربت اور ہاسٹل کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کر رہی ہے۔ پوجا نے اپنی خود کشی کی وجہ کالج کے ایک پروفیسر کو بھی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے مجھے ہاسٹل میں کمرہ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ روز اپنے گھر سے کالج آیا کرو۔ پوجا کا خط میں لکھا کہ وہ اتنازیادہ کرایہ برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے والد ایک غریب سبزی فروش ہیں۔