وقت بتائے گا کہ کس ’’شریف‘‘ کی مدت ختم ہورہی ہے شیخ رشید احمد
2016 نواز شریف کے جانے کا سال اور اگست اور ستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ
کرپٹ وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ،شیخ رشید فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگست اور ستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں اب وقت بتائے گا کہ کس شریف کی مدت ختم ہورہی ہے۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر ان پر برا وقت آیا توعمران خان انہیں شانہ بشانہ کھڑا پائیں گے، ملک چل نہیں رہا کیونکہ اصل دھرنا نواز شریف نے دیا ہوا ہے لیکن 2016 نواز شریف کے جانے کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس شریف کی مدت ختم ہورہی ہے یہ وقت بتائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید کی نئی پیشگوئی
شیخ رشید نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں، نوازشریف نہیں چاہیں گے کہ ان کا احتساب ہو، اگست اور ستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں، 29 اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ زیر تجویز ہے، انہوں نے قومی مشاورتی کانفرنس کے کوارڈینیٹرکی حییثیت سے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مکمل کرلیے ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بڑے فیصلے ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اچکزئی ''را'' کا ایجنٹ اور نوازشریف کا خاص آدمی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ صرف رینجرز کرسکتی ہے لیکن بعض لوگ رینجرز کو رضاکار سمجھ کر بیان بازی کرتے ہیں حالانکہ رینجرز پاک فوج کا ہی حصہ ہے۔