ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن دہشت گردوں کے 6 سہولت کار گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر : فوٹو : فائل

ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 6 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں کومبنگ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 6 سہولت کار گرفتار کرلئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں ''کومبنگ آپریشن'' کی منظوری

واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کئے ہیں جب کہ خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب وادی راجگل میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
Load Next Story