ماضی کی خوبرو اداکارہ وجنتی مالا اب کیسی دکھائی دیتی ہیں

اداکارہ نے شادی کے بعد موسیقی اور رقص کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا تھا۔

وجنتی مالا کی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ جوڑی کو بہت پذیرائی ملی۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ انڈسٹری پر 2 دیہاتیوں تک راج کرنے والی نامور خوبرو اداکارہ وجنتی مالا اداکاری سے تو کوسوں دور ہیں لیکن فلم نگری میں اب بھی اہم مقام رکھتی ہیں۔

وجنتی مالا اگست 1933 میں ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1949 میں تامل فلم "ویزکئی" سے کیا تاہم 60-1950 کی دہائی میں انہوں نے کئی نامور اداکار جن میں راج کپور اور دیو آنند شامل ہیں کے ساتھ کام کیا یہی نہیں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پذیرائی ملی۔ اپنے فنی کیرئیر میں انہوں نے مادھومتی، نیا دور، لیڈر، سنگم اور جیول تھیف جیسی مشہور زمانہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، یہی وجہ ہے کہ انہیں جنوبی بھارت سے فلم نگری میں قدم رکھنے والی پہلی خاتون ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔




وجتنی مالا نے 1968 میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے صرف رقص اور موسیقی کو ہی اپنا اوڑنا بچھونا بنایا۔ 84 سالہ ماضی کی خوبرو اداکارہ اب کیسی دکھائی دیتی ہیں، یہ دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ جائیں گے۔
Load Next Story