ہدایتکارروہت شیٹھی کا کرینہ کو حمل کے باعث فلم میں لینے سے انکار

کرینہ کپور کئی ماہ سے حاملہ ہیں اور ایسی حالت میں ان کو فلم ’’گول مال‘‘ کے لیے کاسٹ کرنا ٹھیک نہیں ہے، ہدایتکار

کرینہ کپور کئی ماہ سے حاملہ ہیں اور ایسی حالت میں ان کو فلم ’’گول مال‘‘ کے لیے کاسٹ کرنا ٹھیک نہیں ہے، ہدایتکار، فوٹو؛ فائل

نامور ہدایتکار روہت شیٹھی نے فلم''گول مال'' کے چوتھے سیکوئل میں اداکارہ کرینہ کپور خان کو حمل کے باعث فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم ''گول مال'' کا چوتھا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انہوں نے فلم میں کئی اداکاروں کو کاسٹ کرلیا لیکن ڈائریکٹر نے فلم میں کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں:کرینہ کپور نئی فلم میں ''حاملہ'' خاتون کا کردار ادا کریں گی

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کئی ماہ سے حاملہ ہیں اور ایسی حالت میں ان کو فلم ''گول مال'' کے چوتھے سیکوئل کے لیے کاسٹ کرنا ٹھیک نہیں ہے تاہم اداکارہ کو مرکزی کردار کی بجائے مختصر کردار ضرور دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور حاملہ ہونے کے باوجود فلم ''ویر دی ویڈنگ'' میں حاملہ خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں۔
Load Next Story