قائد ایم کیو ایم نے اپنے بیان سے خود پاکستانی شہریت ختم کردی خورشید شاہ

برطانیہ کی سرزمین پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال ہورہی ہے حکومت فوراً برطانوی ہائی کمشنر سے احتجاج کرے، خورشید شاہ

برطانیہ کی سرزمین پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال ہورہی ہے حکومت فوراً برطانوی ہائی کمشنر سے احتجاج کرے، خورشید شاہ : فوٹو : فائل

KARACHI:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے پاکستان کے خلاف بیان دے کر خود ہی اپنی پاکستانی شہریت ختم کردی ہے حکومت فی الفور برطانیہ سے احتجاج کرے۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف بیان دے کر خود اپنی پاکستانی شہریت ختم کردی ہے۔ اب وہ دور نہیں کہ زور زبردستی سے میڈیا کی آواز کو دبایا جاسکے ان کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر برطانوی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج کرے اور بتائے کہ برطانیہ کی سرزمین پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال ہورہی ہے برطانیہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال ہونے سے روکے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت ملک کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی، ایم کیوایم میں بھی بہت سے اچھے لیڈر اور سیاسی ورکرز موجود ہیں لیکن قائد ایم کیو ایم نے اپنی ہی جماعت کو بے دردی سے نقصان پہنچانے کے ساتھ اچھے ورکرز کی ساکھ کو خاک میں ملادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نظریئے کو تسلیم نہ کرنے والوں کے ساتھ بحیثیت سیاسی ورکرز رہنا مشکل ہے اور اب ایم کیو ایم کے سیاسی ورکرز کے لئے بھی اپنے قائد کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا۔
Load Next Story