بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اب سنجے دت کے باپ بنیں گے
عامر خان کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنیل دت کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے
عامرخان کو فلم کا اسکرپٹ پسند آیا ہے اورانہوں نے فلم میں کام کی رضامندی کا بھی اظہار کردیا ہے، رپورٹ: فوٹو: فائل
بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان جس فلم کا بھی حصہ بن جائیں وہ سپر ہٹ ہوجاتی ہے جب کہ ان کی فلم کا مداحوں کی جانب سے بھی انتظارکیا جاتا ہے تاہم اب عامر خان سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی فلموں میں منفرد اداکاری اور کردار کے لیے کافی مشہورہیں جہاں ان کے مداحوں کو ہرباران کی جانب سے محظوظ کیا جاتا ہے اوراس باربھی اداکارکچھ خاص کرنے جارہے ہیں جہاں وہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کے باپ یعنی اپنے وقت کے لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارنبھاتے نظرآئیں گے جب کہ فلم میں سنجو بابا کے کردارنبھانے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈائریکٹرراج کمار ہیرانی کاسنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی نے اپنے دوست اور اداکار عامر خان کو فلم میں سنیل دت کے کردار کی پیش کش کی ہے جب کہ رپورٹ کے مطابق عامرخان کو فلم کا اسکرپٹ پسند آیا ہے اورانہوں نے فلم میں کام کی رضامندی کا بھی اظہار کردیا ہے جس کے لیے انہیں سخت محنت کرنا پڑے گی۔