کوئٹہ کے جناح اسپتال میں مزید 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق
دونوں مریضوں کے خون کے نمونے کراچی بھجوائے گئے جس میں کانگوکی تصدیق ہوئی ہے، فوکل پرسن کانگوآئسولیشن وارڈ
دونوں مریضوں کے خون کے نمونے کراچی بھجوائے گئے جس میں کانگوکی تصدیق ہوئی ہے، فوکل پرسن کانگوآئسولیشن وارڈ فوٹو: فائل
کوئٹہ میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور مزید 2 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ٹی بی سینٹی ٹوریم میں کانگو کے شبہ میں داخل دونوں مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ دونوں مریضوں کے خون کے نمونے کراچی منتقل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ آنے کے بعد دونوں میں کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ دونوں مریضوں میں سے ایک کا تعلق کوئٹہ جب کہ دوسرے کا لورالائی سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے قصاب ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون چل بسی
فاطمہ جناح ٹی بی سینٹی ٹوریم میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ اسپتال میں پہلے ہی 4 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوکل پرسن کانگوآئسولیشن وارڈ غلام عباس نوتکانی کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کے کراچی بھجوائے جانے والے نمونوں سے کانگوکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں مخصوص وارڈز میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس ملک بھر میں کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔