فلپائن میں سمندری طوفانہلاک افرادکی تعداد 475 سے تجاوزکرگئی
فلپائن کے8 صوبے اس طوفان کی لپیٹ میں آئے۔ فوٹو: رائٹرز
فلپائن کے جنوبی حصے میں آنے والے سمندری طوفان ''بوپھا'' کے باعث مرنے والوں کی تعداد 475 سے تجاوزکرگئی ۔
فلپائن کے جنوبی حصے میں آنے والے سمندری طوفان ''بوپھا'' کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، فلپائن کے8 صوبے اس طوفان کی لپیٹ میں آئے ، طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ 210 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب بہت سے مکانات منہدم ہو گئے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ جب کہ سمندری طوفان ''بوپھا'' نے مختلف علاقوں میں بجلی اور مواصلات کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچایا، سیکٹروں پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔
فلپائن کے صدر نے کہا کہ حکومت سمندری طوفان کے باعث ہونے والی تباہی سے نمٹنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب سیلابی ریلوں اور مسلسل ہونے والی تیز بارش سے امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ فلپائن میں ایک سال پہلے آنے والے ''واشی'' نامی طوفان میں 1500 افراد سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔