چین میں ایک ہزار فٹ بلندی پر شیشے کا ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا گیا
ہوٹل پہاڑ کی چوٹی پر قائم ہے اور پہاڑ کے ساتھ ساتھ مضبوط شیشے پر لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے
بلندی پر واقع ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد امنڈ آئی اور لوگوں نے کھانے کے مزہ لیا۔ فوٹو: ڈیلی میل
چین کے علاقے پنجیانگ میں ایک ہزار فٹ کی بلندی پرواقع شیشے کا ہوٹل عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں لوگ کھانے کے ساتھ بلندی کا مزہ بھی لے سکتے ہیں۔
شنزوائے نیشنل پارک میں ایک ہزار فٹ کی بلندی پر قائم شیشے کے ہوٹل کو عوام کے لئے کھول دیا گیا اور پہلے ہی دن لوگوں کی بڑی تعداد امنڈ آئی۔ ہوٹل پہاڑ کی چوٹی پر قائم ہے اور پہاڑ کے ساتھ ساتھ مضبوط شیشے پر لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے جہاں آنے والوں کی سیکیورٹی کے لئے شیشے سے ہی دیوار بنائی گئی ہے تاکہ لوگ کھانے کے ساتھ ساتھ بلندی کا مزہ بھی لے سکیں۔
لوگوں کے چلنے کے لئے بنائے گئے راستے کو 12 ملی میٹر موٹے شیشے سے بنایا گیا ہے جس کے آر پار بھی دیکھا جاسکتا ہے اور چلنے والے شخص کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ ہوا میں چل رہا ہے۔ ہوٹل میں آنے والے افراد کو کھانے میں صرف فاسٹ فوڈ اور الکوحل فراہم کی جاتی ہے اوریہاں لوگ بیٹھ کرکھانے کے ساتھ تفریح کا لطف بھی اٹھاتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے صوبے ہونان میں چند روز قبل ہی شیشے کے فرش والے دنیا کے سب سے بڑے پل کو سیاحوں کے لیے کھولا گیا تھا اوراس معلق پل کی کل لمبائی 430 میٹر ہے جو زمین سے 300 میٹر کی بلندی پرواقع ہے۔