میرے پاس محبت کے لیے ذرا بھی وقت نہیں جیکولن فرنانڈس
اتنی مصروف ہوں کہ صبح اٹھ کر فلموں کی شوٹنگ کے لیے جاتی ہوں اور رات کو گھر آکرسوجاتی ہوں، جیکولین فرنانڈس
میرے پاس اپنی فیملی اور دوستوں کے بھی اکثر وقت نہیں ہوتا، اداکارہ: فوٹو: فائل
سری لنکن نژاد بھارتی اداکارہ جیکولن فرنانڈس کا کہنا ہے کہ وہ اکیلی ہیں کیونکہ ان کے پاس محبت کرنے کے لیے ذرا بھی وقت نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنانڈس اپنی نئی فلم "فلائنگ جٹ" کی پروموشن میں خاصی مصروف ہیں اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اکیلی ہی ہیں اور محبت کرنے کے لیے ان کے پاس ذرا بھی وقت نہیں ہے۔ اس بات کا اندازہ ان کی سوشل میڈیا پرمصروفیت سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فارغ نہیں ہیں اور کسی دوسرے کام کے لیے انہیں وقت نہیں ہے، جہاں وہ صبح اٹھ کر فلموں کی شوٹنگ کے لیے جاتی ہیں جب کہ رات میں گھر آکر وہ سوجاتی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: جیکولن مشکل کردارکی خواہش مند
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس تو اپنی فیملی اور دوستوں کے لئے بھی وقت نہیں ہوتا، اگر میں فارغ ہوتی ہوں تو ہفتے میں ایک دن کے لیے اور اسے میں اپنی چھٹی کا دن بھی نہیں کہہ سکتی۔ میں ایک ماہ میں ایک بار وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے جاتی ہوں اور کسی بھی کام کے لیے وقت نکالنا میرے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔
اداکارہ اپنے ذاتی رشتے کے حوالے سے کہنا تھا کہ جب بھی ان کی زندگی میں کوئی خاص شخص آئے گا تووہ نہیں جانتی کہ وہ اس حوالے سے کچھ بتائیں گی یا نہیں دراصل یہ وقت پرمنحسر کرے گا۔