انتظامیہ کا کسانوں کی امدادی کھاد فروخت کرنے کا فیصلہ

سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں 45سو بوریاں یوریا کھاد مفت تقسیم ہونی تھیں

11سو میں خریدی ہوئی بوری کو 16سو میں فروخت کیا جائیگا. فوٹو اسٹاک

ایک سال قبل سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کرنے کیلیے آئی ہوئی کھاد کو فروخت کرنے کا فیصلہ۔

11سو میں خریدی ہوئی بوری کو 16سو میں فروخت کیا جائیگا، آبادگاروں کو دینے کے بجائے بیوپاریوں میں فروخت کرنے کی کوشش۔




تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گزشتہ سال بارشوں میں متاثر ہونیوالے کسانوں میں مفت تقسیم کرنے کیلیے یوریا کھاد کی 45سو بوریا بھیجی تھیں۔ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ایک برس گزرنے کے باوجود کھاد کسانوں میں تقسیم نہیں کی جاسکی ۔ انتظامیہ کی جانب سے یوریا کھاد آبادگاروں میں 16سو روپے فی بوری فروحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story