پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ڈی سی ٹنڈوالہیار

کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے ، پولیس کو پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کی ہدایت


Nama Nigar December 07, 2012
پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو پولیو کے قطرے کی اہمیت و افادیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سید مہدی علی شاہ کی زیر صدارت 17تا19دسمبر کو شروع ہونیوالی پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔

اس موقع پر پولیو کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر انور میمن ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، یوسی سیکریٹریز ، محکمہ پولیس، محکمہ ایجوکیشن ، محکمہ انفارمیشن اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے ، اجلاس سے خطاب کے دوران سید مہدی علی شاہ نے کہا کہ 3روزہ پولیو مہم میں 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میںکوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران یوسی سطح پر صحت کے عملے کو چوکس رکھا جائے، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔

04

انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو پولیو کے قطرے کی اہمیت و افادیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایت بھی دی ۔

ڈاکٹر انور میمن نے اجلاس میں بتایا کہ 3روزہ قومی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 53594بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسکے لیے 113موبائل ٹیمیں ، 26ایریا انچارجز ،18فکسڈ پوائنٹس ، 7ٹرانزٹ پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں ۔

مقبول خبریں