قومی ٹی 20 کرکٹ اسٹارز کی عدم موجودگی سے رنگ پھیکا پڑگیا
بے رونق پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر بیٹنگ میں سلمان بٹ اور بولرز میں سعید اجمل سرفہرست رہے
بے رونق پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر بیٹنگ میں سلمان بٹ اور بولرز میں سعید اجمل سرفہرست رہے. فوٹو: فائل
اسٹارز کی عدم موجودگی سے قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کپ کا رنگ پھیکا پڑگیا، راولپنڈی میں مقابلے شائقین کی توجہ نہ حاصل کرپائے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کیلیے قومی ٹیم کی انگلینڈ میں موجودگی کے دنوں میں ہی ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20کپ کا انعقاد کرا دیا، ایونٹ کا پہلا مرحلہ بے رونق ثابت ہوا، راولپنڈی میں منعقدہ لیگ میچز شائقین کی توجہ نہ حاصل کرپائے۔
دوسری جانب بورڈکا دعویٰ ہے کہ ناظرین نے مقابلوں کا ٹی وی پر خوب لطف اٹھایا، بیشتر اسٹار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں ہونے والے ایونٹ میں سلمان بٹ کا ستارہ خوب چمکا، انھوں نے اب تک سب سے زیادہ 189رنز بنائے ہیں، رفعت اللہ183اور کامران اکمل 172رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے، بولرز میں سعید اجمل 8وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے،انورعلی، آصف علی، عمران خان اور عماد بٹ نے6،6 شکار کیے ہیں۔
ایونٹ میں پشاور کی ٹیم چاروں میچز جیت کر8پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،3 میچز میں 2، 2فتوحات حاصل کرنے والی ٹیمیں لاہور وائٹس،کراچی بلوز اور راولپنڈی نے بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا، کراچی وائٹس4میں سے 2 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہے،فاٹا کی ٹیم 3اور لاہور بلوز 4 میں سے ایک،ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکی۔
اسلام آباد کو چاروں مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا،اگلا مرحلہ پیر سے ملتان میں شروع ہوگا، لیگ میچز 11ستمبر کو ختم ہونے کے بعد سیمی فائنلز15اور فائنل 16ستمبر کو شیڈول ہے۔ بورڈ کے مطابق7ستمبرکوانگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد اسٹار کرکٹرز وطن واپس آ کر ڈومیسٹک ایونٹ میں حصہ لیں گے، شاہد آفریدی نے بھی فٹنس حاصل کرنے کے بعد ملتان میں شیڈول میچز میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔