سندھ میں 24 گھنے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی

رواں ہفتے 48 گھنٹے کے لیے پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز بند کیے جاچکے ہیں

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق آج رات بند ہونے والے گیس اسٹیشنز کل رات 12 بجے کے بعد کھل سکیں گے فوٹو: فائل

سوئی سدرن نے سندھ بھر میں آج رات 12 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


ترجمان سوئی سدرن کے مطابق آج رات بند ہونے والے گیس اسٹیشنز کل رات 12 بجے کے بعد کھل سکیں گے ، واضح رہے اس ہفتے 48 گھنٹوں کے لیے پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز بند کیے جاچکے ہیں جبکہ نئے حکم کے بعد گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 72 گھنٹے تک پہنچ جائےگا۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاہم حکام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کئے جانے کی وجہ بتانے سے قاصررہے۔

Recommended Stories

Load Next Story