مشہورکامیڈین سنیل گروور کو دکھی ماں کے خط نے رلا دیا

’’ میرا اکلوتا بیٹا کینسر کے موذی مرض کا شکار تھا جسے ہم نے کھودیا، خاتون کا خط

’’ میرا اکلوتا بیٹا کینسر کے موذی مرض کا شکار تھا جسے ہم نے کھودیا، خاتون کا خط، فوٹو:فائل

KARACHI:
سب کوہنسانے والے مشہور کامیڈین سنیل گروورایک خاتون مداح کی جانب سے دیئے گئے خط کو ''دی کپل شرما شو'' میں پڑھتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زاروقطار رو پڑے۔

کامیڈین و اداکار سنیل گرورو اپنی اداکاری اور برجستہ جملوں کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور مشہور کامیڈی شو ''دی کپل شرما شو'' کی ٹیم کا اہم حصہ بھی ہیں جب کہ سنیل گروور ''دی کپل شرما شو'' میں ''ڈاکٹر مشہور گلاٹی'' اور''رنکی دیوی'' سمیت کئی اور کرداروں کے ذریعے سب کو ہنسا کے لوٹ پوٹ کرتے ہیں لیکن اب وہی مزاح کرنے والا اداکار اپنے مداح کی دکھی ماں کی جانب سے دیا گیا خط پڑھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زارو قطار روپڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک خاتون نے کامیڈین سنیل گروور کو خط دیا اور فوراًواپس چلی گئی جب کہ اداکار کی جانب سے مشہور کامیڈی شو ''دی کپل شرما شو'' میں جب خط پڑھ کر سنایا گیا تو سنیل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زارو قطار روپڑے جس کے بعد شو میں بیٹھے تمام افراد کی آنکھیں بھی چھلک پڑیں۔


خاتون مداح کی جانب سے خط میں تحریرتھا کہ '' میرا اکلوتا بیٹا کینسر کے موذی مرض کا شکار تھا جسے ہم نے کھودیا جب کہ بیماری کے اس دور میں، میں اور میرا بیٹا ہر وقت اداس رہتے تھے لیکن اس وقت صرف آپ کا ہی شو تھا جسے دیکھ کرہمارا پورا خاندان ہنستا تھا جس کے لیے آپ کا شکریہ کرتی ہوں کیوں کہ میں اس وقت کو کبھی نہیں بھول سکتی۔''



دوسری جانب کامیڈین سنیل گروور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرخاتون کے ہاتھوں تحریر کیا گیا خط پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر ایک خاتون خط دے کر غائب ہوگئیں لیکن مجھے امید ہے جلد ہی ان سے ملاقات ہوگی۔
Load Next Story