امریکا کا پاکستان سے دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ

پاکستان امتیاز نہ کرے کہ اسے کس دہشت گرد گروہ کیخلاف کارروائی کرنی ہے اور کس کے خلاف نہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

پاکستان امتیاز نہ کرے کہ اسے کس دہشت گرد گروہ کیخلاف کارروائی کرنی ہے اور کس کے خلاف نہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنا ہو گی۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان دوطرفہ تعلقات دہشت گردی کے خلاف تعاون کی بنیاد پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امتیاز نہ کرے اسے کس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کرنی ہے اور کس کے خلاف نہیں کرنی، سب دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان پر کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں، امریکا

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تمام دہشت گردوں کو نشانہ بنائے جو اس کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک پر حملے کرتے ہیں۔
Load Next Story