سندھ میں 19ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے جائیں گے پیر مظہر
پسماندہ علاقوں کی طالبات کو پہلی سے پانچویں جماعت تک ایک ہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائیگا.
پیر مظہر الحق نے کہا کہ اساتذہ کی خالی اسامیوں پر مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا جبکہ اساتذہ کو 2سالہ تربیتی کورس بھی کرارہے ہیں. فوٹو: فائل
صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ جو اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور اسکولوں میں ڈیوٹی نہیں کرتے ان کے گھر کا دیا خدا بجھائے گا۔
یہ بات انھوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول مٹھی کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل انھوں نے اسکول کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ بچیوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین پر 5 جرمانے کے علاوہ انہیں جیل بھی جانا ہو گا۔
انھوں نے میڈیا مالکان سے اپیل کی کہ وہ میڈیا میں کام کرنیوالے گورنمنٹ اسکول ٹیچرز کیخلاف کارروائی کریں۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی سندھ میں 19 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے جائینگے، اساتذہ کی خالی اسامیوں پر مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا جبکہ اساتذہ کو 2سالہ تربیتی کورس بھی کرارہے ہیں ، ملازمت سے قبل ٹیچر بننے کے خواہشمند افراد کو بھی تربیت دی جائیگی، سندھ کے 11 اضلاع میں یہ کورس شروع کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی طالبات کو پہلی سے پانچویں جماعت تک ایک ہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائیگا، تھرپارکر کی طالبات ذہین ہیں لیکن انہیں مواقع کم ملتے ہیں، ریٹائرڈ ٹیچرزبند اسکولوں کو کھولنے کیلیے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے کیا جانیوالا پروپیگنڈہ جھوٹا ہے، تنقید کرنیوالے خود مشرف کے دور میں ناظم تھے، موجودہ بلدیاتی نظام سے عوام کو فائدہ ہوگا۔