ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی پو توجہ دی جائے ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز
ایڈمنسٹریٹربلدیہ ظفرمجاہد نے ٹائون میں صفائی کےکام کا معائنہ کیا.
رکن صوبائی اسمبلی مظاہر امیر کا سائٹ ٹائون میں شجر کاری کا جائزہ،عوام کو سہولیات پہنچانا فرض سمجھتے ،ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم. فوٹو: پی پی آئی ، فائل
ٹائونز کے ایڈمنسٹریٹرز نے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔
صفائی ستھرائی کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بلدیہ ٹائون کے ایڈمنسٹریٹر محمد ظفر مجاہد نے ٹائون افسران مقصود بدر الدین، محمد اکمل صدیقی، مرزا آصف بیگ اور ڈاکٹر راشد مرزا کے ہمراہ ٹائون کی یونین کونسل نمبر 5 کے مختلف علاقوں قائد ایونیو سیکٹر C.3.D.3 روڈ 13.D اوردیگر علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ افسران و عملہ اپنی کارکرگی کو مزید بہتر بنائیں،کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں۔
فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں موجود بازاروں،مارکیٹوں، اسکولوں اورمساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام بروقت مکمل کیا جائے اور علاقوں میں کچرا کنڈیوں سے کچرا باقاعدگی سے اٹھایا جائے۔
چیف آفیسر صدر ٹائون عاصم علی خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن خالد رشید اور دیگر افسران کے ہمراہ فاطمہ جناح روڈ پر جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ صحت و صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری ہماری اوّلین ترجیح ہے جس کیلیے ٹائون انتظامیہ شب و روز کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہمیںحق پرست اراکین اسمبلی کا بھرپورتعاون حاصل ہے جس کے باعث بلدیاتی امور کی انجام دہی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی مظاہر امیر نے ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹائون عمران اسلم کے ہمراہ یوسی 8میں شجر کاری مہم کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹائون عمران اسلم نے انھیں بتایا کہ ٹاؤن انتظامیہ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے اورعوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانا اپنا فرض سمجھتی ہے عمران اسلم نے کہا کہ عام شہریوںکوپارکس میںبہترماحول فراہم کرنے سے صحت مندانہ رجحان میںاضافہ ہوتا ہے۔