ڈاکوئوں نے پوسٹ آفس سے 70ہزار روپے لوٹ لیے

دروازے پر لوہے کی گرل لگی تھی، ملزمان نے باہر سے ہی اسلحہ دکھا کر دھمکایا.


Staff Reporter December 08, 2012
دروازے پر لوہے کی گرل لگی تھی، ملزمان نے باہر سے ہی اسلحہ دکھا کر دھمکایا. فوٹو: فائل

شاہ فیصل کالونی میں مسلح ملزمان پوسٹ آفس سے70 ہزار روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع پوسٹ آفس سے4 مسلح ملزمان70 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی نسیم فاروقی نے بتایا کہ واردات کے وقت پوسٹ آفس کے مرکزی دروازے پر لوہے کی گرل لگی تھی۔

3

گرل میں تالا لگا ہونے کے باعث ملزمان نے باہر سے پوسٹ آفس کے ملازمین کو اسلحہ دکھا کر دھمکی دی کہ اگر کسی نے بھی مزاحمت کی تو وہ فائرنگ کر دیں گے اور وہاں کام کرنے والی ایک خاتون سمیت 10 ملازمین کی رقم مانگی جس پر سب نے اپنے اپنے پاس سے تمام رقم ملزمان کے حوالے کر دی ، ملزمان رقم لے کر فرار ہو گئے ۔

پوسٹ ماسٹر ضیاء الحسن نے شاہ فیصل کالونی تھانے میں درخواست جمع کر ا دی، درخواست گزار نے اپنی تحریر میں بتایا کہ ملزمان مجموعی طور پر ان سے70ہزار روپے لوٹ کر لے گئے ، درخواست گزار نے یہ نہیں لکھا تھا کہ لوٹی جانے والی رقم سرکاری ملکیت تھی،ایس ایچ او نے بتایا کہ پوسٹ ماسٹر ضیا الحسن کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر انھوں نے ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 398/12 درج کر لی۔

مقبول خبریں