عالمی برداری کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے رضا ربانی
قائد اعظم نے پاکستان ترقی پسند، جمہوری اور پارلیمانی ملک بنانے کےلیے تشکیل دیا، رضا ربانی
قائد اعظم نے پاکستان ترقی پسند، جمہوری اور پارلیمانی ملک بنانے کےلیے تشکیل دیا، رضا ربانی۔ فوٹو: فائل
QUETTA:
چئیرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق بڑی باتیں کرنے والی عالمی برادری کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر سفارتی دباؤ ڈالنا چاہیے۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضاربانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں چھرا بندوقوں سے سیکڑوں نوجوان اور بچے اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔ انسانی حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرنے والی عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی میں مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنا سفارتی دباؤ بھارت پر استعمال کرنا چاہیے۔
رضا ربانی نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان ترقی پسند، جمہوری اور پارلیمانی ملک بنانے کےلیے تشکیل دیا جب کہ آئین پر سختی سے عمل درآمد سے ہی جمہوریت مستحکم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر اسپیکر کی رولنگ پر تبصرہ نہیں کرسکتے کیونکہ سردار ایاز صادق اسپیکر ہیں۔