ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام اللہ کی رضا کے لیے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں
عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل
KARACHI:
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ایکسپریس نیوز اپنے ناظرین کو بڑی عید کی بڑی خوشیوں کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا۔ جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی عید گاہوں، جامع مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے ہزاروں جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ لاہور میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ نماز عید کے بعد ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے قبرستانوں کا بھی رخ کیا اور اپنے عزیزوں کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔ قربانی کا سلسلہ جمعرات کی نما زعصر تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب مویشی منڈیوں میں اب بھی جانوروں کی خریداری کا عمل جاری ہے تاہم مویشیوں کے مالکان کی جانب سے اب قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔