عید قربان کا موقع خدا تعالیٰ پر پختہ ایمان کی یاد تازہ کرتا ہے صدر اوباما
قربانی،عزم اورحضرت ابراہیم (علیہ السلام) کےنقشِ قدم پرچلتےہوئےخدا تعالیٰ پر پختہ ایمان کی یاد تازہ کرتا ہے،صدر اوباما
قربانی،عزم اورحضرت ابراہیم (علیہ السلام) کےنقشِ قدم پرچلتےہوئےخدا تعالیٰ پر پختہ ایمان کی یاد تازہ کرتا ہے،صدر اوباما فوٹو: فائل
امریکی صدر باراک اوباما اور خاتونِ اول، مشیل نے ملک بھر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
عید کے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ یہ پْر سعید موقع قربانی، عزم اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خدا تعالیٰ پر پختہ ایمان کی یاد تازہ کرتا ہے،اْنھوں نے کہا کہ یہ دِن ہر سال حج کی ادائگی کے دوسرے روز منایا جاتا ہے۔
جب دنیا کے چاروں کونوں سے لاکھوں مسلمان سفر کرکے مکہ پہنچتے ہیں، جو اْن کے ایمان کے عہد کی بجا آوری کا ثبوت ہے، صدر اوباما نے کہا کہ ایسے میں جب ہم اِس سال عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، ہم دنیا بھر کے مہاجرین کو نہیں بھولے جو اِس مقدس دن پر اپنے اہل خانہ سے دور ہیں۔