القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے جانشین وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک امریکی میڈیا
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ خالد بن عبدالرحمان ایمن الظواہری کے جانشین تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ خالد بن عبدالرحمان ایمن الظواہری کے جانشین تھے۔ فوٹو: ایکسپریس
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے جانشین گزشتہ روز وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 46 سال کے شیخ خالد بن عبدالرحمان ناشتہ کرتے ہوئے ڈرون حملے کا نشانہ بن گئے۔ القاعدہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ خالد بن عبدالرحمان ایمن الظواہری کے جانشین تھے اور وہ القاعدہ کی نئی قیادت میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔