آسٹریلین فاسٹ بولر اسٹارک پریکٹس کے دوران شدید زخمی پنڈلی پر 30 ٹانکے آئے

پریکٹس سیشن کے دوران مچل اسٹارک کسی سخت چیز سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوئے۔

مچل اسٹاک پنڈلی کے ٹانکے کھلنے تک مصنوعی سہارے کا استعمال کریں گے، ڈاکٹرز۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک پریکٹس سیشن کے دوران کسی چیز سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے جس کے باعث انھیں پنڈلی پر 30 ٹانکے لگے۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک سڈنی کے ہرسٹ ولے اوول میں پریکٹس میں مصروف تھے کہ کسی سخت چیز سے ٹکرا گئے جس کے باعث انہیں بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر شدید نوعیت کی چوٹ آئی۔ مچل اسٹارک کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ٹانگ کی سرجری بھی کی گئی۔


سڈنی کے سینٹ جارج اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک کی پنڈلی پر 30 ٹانکے لگے ہیں اور انھیں آئندہ چند روز تک اسپتال میں ہی رکھا جائے گا، ٹانکے کھلنے تک فاسٹ بولر مصنوعی سہارے کا استعمال کریں گے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک جنوبی افریقا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کا اعلان کر چکا ہے جس میں مچل اسٹارک کو آرام دیا گیا ہے تاکہ فاسٹ بولر جنوبی افریقا اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے دستیاب ہو سکیں۔
Load Next Story