وفاقی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکسوں سے متعلق جواب طلب

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول مہنگا فروخت کیا جارہا ہے، درخواست گزار

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول مہنگا فروخت کیا جارہا ہے اور اضافی سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے،درخواست گزار فوٹو: فائل 

لاہور:
ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی پر وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔


لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کی خلاف جسٹس پارٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں پیٹرول مہنگا فروخت کیا جارہا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے عدالت حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد وفاقی حکومت ، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
Load Next Story