پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ نے جان دے کر آبادی بچالی
ائرہیڈ کواٹر نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ
جمرود میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ عمر شہزاد کی ایک یادگار تصویر۔ فوٹو: فئال
لاہور:
پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ خیبرایجنسی میں جمرود کے پہاڑی علاقے چپری میں گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کاایف سیون طیارہ ہفتے کوجمرود کے علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا کہ اسی دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے جمرود غنڈی کی آبادی کو بچاتے ہوئے اپنی زندگی داؤ پرلگا دی اور طیارہ جمرود سے 25 کلو میٹردور پہاڑی علاقے چپری کی جانب لے گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا، حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ حادثے میں عام شہریوں اور املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جب کہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے جائے وقوعہ ک ادورہ بھی کیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طیارہ 500 فٹ گہری کھائی میں گرا اور 2 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد طیارے کا کچھ ملبہ باہر نکالا گیا۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید فلائٹ لیفٹیننٹ کی بلندی درجات کیلیے دعا کی ہے۔