- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
سلیکٹرز کو بھولے بسرے فواد عالم کی یاد آ ہی گئی
لاہور: ویسٹ انڈیز سے سہ روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کے لیے پی سی بی پیٹرنز الیون کا اعلان کردیا گیا، سلیکٹرز کو بھولے بسرے فواد عالم کی یاد آ ہی گئی، وہ ٹیم کی قیادت کریں گے، آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20 کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہ کھیل پانے والے اوپنر احمد شہزاد کو بھی صلاحیتوں کے اظہارکا موقع ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورئہ یواے ای میں نائٹ ٹیسٹ سے نئی تاریخ رقم ہوگی،طویل فارمیٹ کی سیریز کا پہلامیچ 13سے 17اکتوبر تک دبئی اسٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں گلابی گیند سے چند میچز کا انعقاد کرچکا ہے، کوئی تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے کیریبیئنز نے نائٹ ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جواب میں پی سی سی بی کی جانب سے اس نوعیت کا 3روزہ پریکٹس میچ شیڈول کیے جانے پر مہمان ٹیم نے رضامندی ظاہر کردی، یہ مقابلہ 7سے 9اکتوبر تک شارجہ میں ہوگا۔
انضمام الحق کی زیر سربراہی کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے ڈے نائٹ مقابلے کے لیے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قیادت فواد عالم کریں گے جنھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود طویل عرصے سے نظرانداز کیا جا رہا ہے، احمد شہزاد اور عمراکمل کو ورلڈ ٹوئنٹی20 کے بعد ڈسپلن وجوہات پر قومی ٹیموں کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا تھا۔
معافی تلافی کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین تو ویسٹ انڈیز کیخلاف مختصر میچز کی سیریز میں شریک ہوئے اور ون ڈے اسکواڈ میں بھی جگہ بنا چکے ہیں، البتہ احمد شہزاد بدستور نظر انداز تھے، 3روزہ میچ میں اوپنر کو بھی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا، دیگر منتخب کرکٹرز میں شان مسعود، افتخار احمد، آصف ذاکر، اکبرالرحمان،عمران خان، جیند خان، محمد نواز، لیگ اسپنرز شاہ زیب احمد اور محمد عرفان شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔