زیادتی کیسعالمی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ کا ملازمہ کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط

اسٹیٹ سپریم ورٹ کے جسٹس ڈگلس میک کیون نے اعلان کیا کہ طویل مذاکرات کے بعد دونوں فریق ایک سمجھوتے پر رضامند ہوئے ہیں.

2011 میں آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اسٹراس کان پر ہو ٹل ملازمہ نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا. فوٹو: رائٹرز

عالمی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ ڈومینک سٹراس کان نے ہوٹل کی ملازمہ کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں جس نے اُن پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔



2011 میں نیویارک میں اس وقت مسٹر کان کو حراست میں لے لیا گیا تھا جب 33 سال کی خاتون ''ڈیلو'' نے کہا تھا کہ مسٹر کان نے ہوٹل کے کمرے میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ نیویارک اسٹیٹ سپریم ورٹ کے جسٹس ڈگلس میک کیون نے پیر کو اعلان کیا کہ طویل مذاکرات کے بعد دونوں فریق ایک سمجھوتے پر رضامند ہوئے ہیں۔ استغاثہ نے ہوٹل کی ملازمہ کے ان الزامات کو رد کر دیا تھا۔


مئی 2011 میں ہوٹل ملازمہ ڈیلو نے کہا تھا کہ جب وہ ہوٹل میں مسٹر کان کے کمرے کی صفائی کرنے گئی تھیں تو مسٹر کان نے انہیں جنسی عمل پر مجبور کیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر کان کو گرفتار کر کے اُن پرجنسی زیادتی کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا اور عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کے عہدے سے استعفٰی دینے پر بھی مجبور کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story