محرم الحرام میں جلوس و مجالس کیلیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں سی سی پی او لاہور
سیكیورٹی كے لیے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلكار اور رضا كار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، امین وینس
سیكیورٹی كے لیے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلكار اور رضا كار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، امین وینس، فوٹو؛ فائل
كیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور كیپٹن (ر)محمد امین وینس نے كہا ہے كہ محرم الحرام میں امن و امان كے قیام اور مجالس و ماتمی جلوسوں كی سیكیورٹی كے لیے فول پروف انتظامات كیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا كہ مجالس و جلوسوں كی سیكیورٹی كے لیے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلكار اور رضا كار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، شہر میں 5327 مجالس منعقد ہوں گی جب كہ 650 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے ۔
سی سی پی او لاہور نے كہا كہ مجالس و جلوسوں كی سكیورٹی كے لیے ایس او پیز پر مكمل طور پر عمل درآمد كیا جائے، سیكیورٹی پر مامور اہلكاروں كو ان كی ڈیوٹی سے متعلق بریف كیا جائے تاكہ وہ احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سكیں۔ انہوں نے مزید كہا كہ رضا كاروں سے قریبی رابطہ ركھا جائے كیونكہ رضا كار سیكیورٹی ڈیوٹی میں بہت ممدومعاون ثابت ہوتے ہیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ مجالس و جلوسوں كے داخلی راستوں پر واك تھرو گیٹس لگائے جائیں اور جلوس میں شامل ہونے والے افراد كی مكمل فزیكل چیكنگ كی جائے گی۔