گوجرانوالہ میں نادرا آفس میں داخل ہونے والا برقع پوش نوجوان گرفتار

5 روز سے دھکے کھا رہا تھا جس پر مجبوری میں برقع پہن کر نادرا کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، نوجوان کا موقف

کلیم اللہ نامی شخص نے لیڈیز جوتے اور برقع پہن کر پرس بھی اٹھارکھا تھا، پولیس حکام : فوٹو : ایکسپریس نیوز

نادرا کے رجسٹریشن آفس میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نے برقع پوش مشکوک نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں نادرا رجسٹریشن آفس پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے دفتر میں داخل ہونے والے ایک مشکوک برقع پوش کو روکا۔ جس نے ناصرف برقع اور لیڈیز جوتے پہن رکھے تھے بلکہ عورتوں کے لیے مخصوص پرس بھی اٹھا رکھا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ وہ عورت نہیں بلکہ مرد ہے، گارڈز نے مشکوک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کلیم اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 5 روز سے نادرا آفس کے دھکے کھارہا تھا، ٹوکن نہ ملنے پر اسے مجبوراً ایسی حرکت کی۔

Load Next Story