اقوام متحدہ ہی مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کراسکتی ہے راجا فاروق حیدر
مشرف دور میں کمزور سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،وزیراعظم آزاد کشمیر
مشرف دور میں کمزور سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،وزیراعظم آزاد کشمیر، فوٹو؛ فائل
KARACHI:
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ہی مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کراسکتی ہے لہٰذا اس حوالے سے حکومت پاکستان تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے۔
کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ ہی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کراسکتی ہے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں کمزور سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، بھارتیوں نے آزاد کشمیر میں بھی تخریب کاری کی کارروائیاں شروع کردی ہیں اورعوام کو ایسے مارا جارہا ہے جیسے ڈینگی اسپرے کیا جاتا ہے، بھارت نے دنیا کو باورکرایا کہ کشمیر میں خرابی کا ذمہ دار پاکستان ہے لیکن آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا سیزفائر لائن توڑنے کا اعلان
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ایل او سی کے پار جانے کے اعلان پر راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی بھی لائن آف کنٹرول کراس نہیں کرنے دے گا اس لیے سردار عتیق ایل او سی کراس کرنے فیصلہ واپس لیں۔