پاناما لیکس پر وزیراعظم کو احتساب کیلیے مجبور ہونا ہی پڑے گا عمران خان
30 اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان احتجاج کریں گے، چیرمین تحریک انصاف
تحریك انصاف پاناما انكشافات كو قوم كی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل
پاكستان تحریك انصاف كے چیئرمین عمران خان نے كہا ہے كہ حكمران پاناما لیکس کے معاملے کو دفن کرنا چاہتے ہیں لیكن تحریك انصاف اسے قوم كی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی اور وزیراعظم نوازشریف كو احتساب كے لیے مجبورہونا ہی پڑے گا۔
عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملك كی معیشت اوراداروں پركرپشن كے مہلك اثرات پرڈاكیومینٹری دكھائی گئی جب کہ اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے كہا كہ حكمران چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کے معاملے كودفن كردیا جائے لیكن تحریك انصاف پاناما انكشافات كوقوم كی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی۔
عمران خان نے كہا كہ وزیراعظم نوازشریف كو احتساب كے لیے مجبور ہونا ہی پڑے گا، اگرپاكستان كو آگے لے كر جانا ہے اورمستحكم بنانا ہے تو كرپشن كو جڑ سے اكھاڑنا ہوگا۔ انہوں نےكہا كہ كرپشن كوجڑسے اكھاڑ پھینكنے كے لیے وزیراعظم كا احتساب ناگزیرہے۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان احتجاج کریں گے، عوام تحریك انصاف كے شانہ بشانہ حكمرانوں كے احتساب كے لیے 30 اكتوبركوباہرنكلیں گے۔